گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے حاملہ ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے حاملہ ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔یہ بحث اس وقت شروع ہوئی جب معروف سپورٹس تجزیہ کار بل سیمنز نے ایک پروگرام کے دوران جذباتی انداز میں یہ کہتے ہوئے اشارہ دیا کہ ٹیلر سوئفٹ حاملہ ہیں۔۔۔
بل سیمنز نے کینساس سٹی چیفس کی ٹینیسی ٹائٹنز کے خلاف شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب واقعی کیلسی کے لیے افسوس ہونے لگا ہے ، وہ ہال آف فیمر ہے ٹیلر سوئفٹ سے شادی کرنے جا رہا ہے ، اس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔