کبھی کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی:آمنہ شیخ
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ نے ایک ویب شو میں بتایا کہ میں نے اپنے ماتھے پر نظر آنے والی لائنز کو ختم کرنے کے لیے کبھی بھی کاسمیٹک پروسیجر کا انتخاب نہیں کیا۔۔۔۔
دراصل میرے ماتھے پر لائنز واضح طور پر صرف تب نظر آتی ہیں جب میں اپنے جذبات کا اظہار کروں۔ میرا ماتھا ماشائاللّٰہ ایک فٹبال گراؤنڈ کی طرح بہت نمایاں ہے ، تو بعض اوقات جذبات کا اظہار کرتے ہوئے میرے ماتھے پر لائنز بہت ہی زیادہ واضح نظر آتی ہیں، لیکن جب میرے چہرے پر کسی قسم کے تاثرات نہیں ہوتے تو ماتھے سے لائنز خود ہی غائب ہو جاتی ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے میں نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں تو ایک مداح نے کمنٹ سیکشن میں باقاعدہ پوچھا کہ آپ کے ماتھے پر جو لائنز نظر آتی تھیں وہ کہاں غائب ہو گئیں، تو پھر میں نے اسے بھی یہی وضاحت دی۔ مجھے کاسمیٹک پروسیجرز اکثر غیر فطری محسوس ہوتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہ رجحان ایک دن ختم ہو جائے گا، زیادہ نہیں چل سکے گا۔