اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
لاہور(این این آئی)اداکارہ رباب ہاشم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رباب ہاشم نے فیملی کے ہمراہ چند خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اورحان صہیب علی رکھا ہے ، شیئر کی گئی تصاویر میں رباب کی بیٹی مائیشا ننھے بھائی کو گود میں لیے مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہم اپنے بیٹے کو اس دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔