متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں نقدی ،قیمتی اشیاء سے محروم

 متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں نقدی ،قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔

ڈاکوؤں نے جنوبی چھاؤنی میں عرفان سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبا ئل فون، مسلم ٹاؤن میں زبیر سے 1لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون ،باغبانپورہ میں ممتاز سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل ، لیاقت أٓباد میں ارشد سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل ، بھاٹی گیٹ میں عبدالمنان سے 1لاکھ روپے ، موبا ئل اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے برکی اور گڑھی شاہو سے 2 گاڑیاں جبکہ مغلپورہ، مزنگ اور مصری شاہ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں