امریکا:پانچ برس سے ناک سے خوراک لینے والی خاتون

امریکا:پانچ برس سے ناک سے خوراک لینے والی خاتون

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا کی ایک خاتون نے ٹی وی پر اپنا کھانا پیس کر اسٹرا کی مدد سے ناک کے ذریعے کھا کر دنیا کو حیران کر دیا۔

مائی اسٹرینج ایڈکشنز’ کے ساتویں سیزن میں ورجینیا سے تعلق رکھنے والی کیتھرین نے بتایا کہ کمیونیٹی کالج تک ان کا اور کھانے کا تعلق نارمل تھا۔ اس کا آغاز دراصل ایک چیلنج کے طور پر ہوا تھا جب انہوں نے فلیورڈ فروٹ ڈرنک ناک سے پینے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ ایسا کرنے کے بعد وہ چکرا گئیں لیکن منہ سے مشروب پینے سے زیادہ ذائقہ دار تجربہ رہا، یہ بہت زبردست تھا۔ اس کے بعد سے تقریباً پانچ برس ہوگئے وہ اپنی تمام خوراکیں ناک سے لے رہی ہیں۔ کیتھرین کے مطابق ایسا کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہے ۔ لیکن یہ عادت ان کو اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے دور کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں