چین:سائنسدانوں نے سستی اور محفوظ بیٹری تیار کرلی
بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی انجینئرز نے نئی قسم کی سوڈیم اور سلفر بیٹری بنائی ہے جو لیتھیم سیلز کا سستہ اور محفوظ متبادل ثابت ہو سکتی ہیں۔
جرنل نیچر میں شائع ہونے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ اینوڈ میں سوڈیم دھات کی بھاری مقدار کا استعمال (جو عام لیتھیم اور سوڈیم بیٹریوں کے مقابلے میں عموماً درجنوں گنا زیادہ ہوتا ہے ) نہ صرف حفاظتی خطرات اور لاگت میں اضافے کا باعث بنتا ہے بلکہ دستیاب توانائی اور پاور ڈینسٹی کو بھی متاثر کر کے کم کر دیتا ہے ۔محققین نے کیمیائی ردِعمل میں ترمیم کر کے ایک ہائی وولٹیج، اینوڈ فری بیٹری تیار کی جو کمرۂ درجۂ حرارت پر مؤثر انداز میں کام کرتی ہے ۔ان کے مطابق نیا ڈیزائن 3.6 وولٹ کا ڈسچارج وولٹیج فراہم کرتا ہے ، جو سابقہ ماڈلز کے تقریباً 1.6 وولٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے ۔