امریکا:ریچھ 37دن بعد گھر کے تہہ خانے سے نکال دیا گیا
لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکی ریاست لاس اینجلس میں ایک گھر کے تہہ خانے میں رہنے والے 550 پاؤنڈ وزنی ریچھ کو 37 دن بعد نکال لیا گیا۔
گھر کے مالک کین جانسن کے مطابق ریچھ 30 نومبر کو ان کے گھر کے تہہ خانے میں آ کر بس گیا تھا، جس کے باعث وہ ہفتوں ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی کا شکار رہے ۔ جانسن کو ابتدا میں اس وقت شک ہوا جب انہوں نے اپنے گھر کے اردگرد اشیاء کو الٹا پڑا اور ٹوٹا ہوا دیکھا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ ایک دیوہیکل ریچھ ان کے گھر کے نیچے رہ رہا ہے ۔کین جانسن کا کہنا ہے کہ ریچھوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم نے گھر میں ریچھ کو 20 منٹ میں نکال دیا۔ریچھ کے نکلنے کے فوری بعد جانسن نے تہہ خانے کو لکڑیاں لگا کر بند کردیا، اس کے علاوہ داخلی راستے پر ایک الیکٹرک میٹ بھی بچھائی، جو قدم پڑنے پر ہلکا سا جھٹکا دیتی ہے ۔