مرکنٹائل ایکسچینج میں 36ہزارسے زائد لاٹس کی ٹریڈنگ

مرکنٹائل ایکسچینج میں 36ہزارسے زائد لاٹس کی ٹریڈنگ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں میٹلز، انرجی، سی او ٹی ایس، انڈائسز اور زرعی اجناس میں مجموعی کاروباری حجم 36,807 لاٹس رہا جب کہ۔۔۔

کل مالیت 18.949 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کاروبار سی او ٹی ایس (6.494 ارب روپے )میں ہوا، اس کے بعد کروڈ آئل (4.091 ارب روپے )، این ایس ڈی کیو 100 (3.280 ارب روپے ) ، گولڈ (2.071 ارب روپے )، جاپان ایکوٹی 225(640.127 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (623.734 ملین روپے )، ڈی جے (591.222 ملین روپے ) اوربرینٹ (485.449 ملین  ) شامل رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں