فنکار ذاتی زندگی سوشل میڈیا سے دور رکھیں:عاشر وجاہت
کراچی (این این آئی) گلوکار و اداکار عاشر وجاہت نے شوبز شخصیات کو ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا مشورہ دے دیا ۔
ایک شو کے دوران گفتگوکرے ہوئے عاشر وجاہت نے کہا کہ شوبز کے لوگ زیادہ تر اپنی زندگی کے خوش گوار لمحات کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہیں، جس سے یہ وہم پیدا ہوتا ہے کہ ہماری زندگی میں ہر چیز ہمیشہ ٹھیک چلتی ہے جو کہ درست نہیں ہے ۔ ایسی صورتِ حال میں کوئی بھی ایسا شخص جو اپنی زندگی میں برے وقت سے گزر رہا ہوتا ہے ، وہ ہماری زندگی کے خوش گوار لمحات کے بارے میں شیئر کی گئی پوسٹس کو دیکھ کر اپنی زندگی کے بارے میں منفی انداز میں سوچنے لگتا ہے ، اسی لئے مشہور شخصیات کیلئے اپنی پرائیویسی کو برقرار رکھنا ضروری ہے ۔