فواد اور عائزہ پہلی بار فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کو تیار

فواد اور عائزہ پہلی بار فلم میں  ایک ساتھ کام کرنے کو تیار

کراچی (این این آئی)اداکار فواد خان اور اداکارہ عائزہ خان پہلی بار سکرین پر ایک ساتھ نظر آئینگے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فواد خان اور عائزہ خان دونوں جلد ہی ہدایت کار ندیم بیگ کی نئی فلم میں ایک ساتھ کام کرینگے ۔فواد اور عائزہ نے اب تک کسی ڈرامے یا فلم میں ساتھ کام نہیں کیا، لیکن کچھ عرصہ قبل ایک اشتہار میں ان دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔دونوں اداکاروں کے مداح طویل عرصے سے انہیں ایک ساتھ کسی ڈرامے یا فلم میں دیکھنے کے منتظر تھے ۔فواد اور عائزہ کی فلم مبینہ طور پر 2027 میں ریلیز ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں