سرجری نہیں،دھوپ سے بچ کر رنگت گوری کی:کاجول

 سرجری نہیں،دھوپ سے بچ کر رنگت گوری کی:کاجول

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی جلد کی رنگت کو گورا کرنے کیلئے کوئی سرجری نہیں کروائی، بس خود کو سورج کی روشنی سے بچایا جس سے کافی فرق پڑا۔

 اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے خود کو دھوپ سے بچانا شروع کیا، جس سے ان کا رنگ کافی صاف ہوگیا تو بہت سے لوگ ان پر جلد کی رنگت صاف کرانے کے حوالے سے سرجری کا الزام لگانے لگے ۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی رنگت گورا کرنے کے حوالے سے ایک پرمزاح پوسٹ شیئر کی اور انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اس کے لیے پورا سال خود کو دھوپ سے بچانے کے علاوہ اپنا چہرہ ڈھانپ کر رکھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں