یواے ای :فارمولا دودھ کے ڈبے مارکیٹ سے اُٹھوانے کا حکم

یواے ای :فارمولا دودھ کے ڈبے مارکیٹ سے اُٹھوانے کا حکم

دبئی (نیٹ نیٹ)متحدہ عرب امارات نے عالمی سطح پر سامنے آنے والے غذائی تحفظ کے خدشات کے پیشِ نظر معروف برانڈ کے بچوں کے فارمولا دودھ کو اُٹھوانا شروع کردیا ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق فارمولا دودھ اُٹھوانے کا حکم ایمرٹس ڈرگ اسٹیبلشمنٹ نے دیا تاہم یہ بھی واضح کیا کہ یہ اقدام رضاکارانہ اور احتیاطی نوعیت کا ہے ۔ای ڈی ای کے مطابق جن مصنوعات کو واپس منگوایا گیا ہے ان میں عالمی شہرت یافتہ برانڈ کے نوزائیدہ بچوں کے لیے فارمولا دودھ کی 5 پراڈکٹس شامل ہیں۔خیال رہے کہ اس فارمولا دودھ میں استعمال ہونے والے ایک خام مال میں Bacillus cereus نامی بیکٹیریا کے معمولی آثار پائے گئے تھے ۔یہ بیکٹریا بعض صورتوں میں cereulide نامی زہریلا مادہ پیدا کر سکتا ہے جو بچوں کی صحت کے لیے خطرہ بھی بن سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں