منڈی بہاؤالدین:2 افراد کی لڑکی سے زیادتی ، ویڈیو بنالی
منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)دو اوباشوں نے 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، تیسرا ملزم ویڈیو بناتا رہا ۔
تھانہ ملکوال کے علاقہ ساہنا کی رہائشی شازیہ ریاض نے پولیس درخواست دی کہ وہ 9 اور 10 جنوری کی درمیانی رات اپنی بہن کے گھر میں گئی ہوئی تھی جبکہ اس کی 17 سالہ بیٹی اپنی بہن کے ساتھ گھر میں تھی، جب صبح گھر آئی تو میری بیٹی سہمی اور ڈری ہوئی تھی پوچھنے پر بیٹی نے بتایا کہ اسی گاؤں کا ارسلان عرف شانی اور ثقلین گوندل نامعلوم ساتھی کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ارسلان اور ثقلین گوندل نے باری باری زیادتی کی جبکہ تیسرا نامعلوم ملزم ویڈیو بناتا رہا ،پولیس نے تینوں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔