راہوالی:جیپ نے 2 بہنوں کو کچل دیا ، ایک جاں بحق
راہوالی (نمائندہ دنیا )تیز رفتار جیپ نے سڑک عبور کرتی 2بہنوں کو کچل ڈالا ، ایک جاں بحق ہو گئی ۔
رات11بجے کے قریب محلہ ترگڑی روڈ کا رہائشی الیاس مغل دو بیٹیوں 22سالہ ہاجرہ اور 20 سالہ ملائکہ کیساتھ سڑک عبور کر رہاتھا کہ گکھڑ کی جانب سے آنے والی جیپ نے ٹکر مار دی ، ہاجرہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ملائکہ شدید زخمی ہو گئی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو نے فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا ،مقامی پولیس نے جیپ کو تحویل میں لے لیا۔