عمر عالم دلہنیا گھر لانے کو تیار ڈھولکی کی تصاویر و ویڈیوز وائرل
لاہور(شوبزڈیسک )دورانِ پرواز اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے والے معروف اداکار عمر عالم دلہنیا گھر لانے کو تیار ہیں۔اداکار کی گزشتہ روز ڈھونکی کی تقریب ہوئی۔
پروڈیوسر شازیہ وجاہت اور اداکارہ اریبہ حبیب نے عمر عالم کی ڈھونکی کی چند تصاویر شیئر کیں ۔تقریب میں ڈائریکٹر وجاہت رؤف اور ان کے بیٹے نائل وجاہت نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ،خیال رہے کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عمر عالم شوبز انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام ہیں۔