راک موسیقی کا ایک عہد تمام باب وئیر انتقال کر گئے
لندن (آئی این پی )لیجنڈری راک بینڈ گریٹفل ڈیڈ کے شریک بانی اور ردھم گٹارسٹ باب وئیر 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
باب وئیر کو جولائی میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ پھیپھڑوں سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئے ۔ کینسر کے علاج کے آغاز کے چند ہفتوں بعد ہی باب وئیر نے سان فرانسسکو کے گولڈن گیٹ پارک میں تین روزہ کنسرٹس میں پرفارم کیا، جہاں انہوں نے موسیقی کے میدان میں اپنے 60 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔