سیف علی خان نے 16ہزار کروڑ کی زمین کا مقدمہ جیت لیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور پٹودی خاندان نے بھوپال میں واقع اپنی موروثی زمین سے متعلق طویل قانونی جنگ جیت لی۔۔۔
، جس کے ساتھ ہی تقریباً 25 سال پرانا تنازع اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ زمین کی مالیت تقریباً 16 ہزار بھارتی کروڑ روپے (1.6 ارب ڈالر) بتائی جاتی ہے ۔مدھیہ پردیش کی ایک ضلعی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نیاپورہ بھوپال میں واقع 16.62 ایکڑ اراضی پر پٹودی خاندان کی ملکیت کو بحال کر دیا، یہ زمین 1998 سے عدالتی تنازع کا شکار تھی۔