بیلا حدید کا غزہ کے بچوں کیلئے عالمی توجہ کی اہمیت پر زور
لاس اینجلس (آئی این پی ) فلسطین نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے لاس اینجلس میں منعقدہ ریلیف کنسرٹ کے بعد غزہ کے بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے عالمی توجہ کی اہمیت پر زور دیا۔
اس کنسرٹ کے دوران $5.5 ملین کی امدادی رقم جمع کی گئی، جو فلسطین اور سوڈان میں انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو فراہم کی جائے گی۔کنسرٹ کی میزبانی اداکار پیڈرو پاسکل اور بیلا حدید نے مشترکہ طور پر کی ۔بیلا حدید نے انسٹاگرام پر ریلیف کنسرٹ کے کچھ لمحات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے صرف موسیقی یا تفریح کے لیے نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت اس پروگرام میں شرکت کی، یاد رکھنا بھی ایک احتجاج ہے ، خاص طور پر سوڈان اور فلسطین میں جاری بحران کے تناظر میں۔