اداکارہ ریما نے نعیمہ بٹ کو بال نہ کٹوانے کا مشورہ دیدیا
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ ریما نے اداکارہ نعیمہ بٹ کو ایک مشورہ دیا ہے ۔اداکارہ ریما نے انڈسٹری میں لمبے بالوں کی وجہ سے مشہور اداکارہ نعیمہ بٹ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک اہم مشورہ دیا۔
نعیمہ بٹ اور ریما حال ہی میں ایک تقریب میں نظر آئیں جہاں نعیمہ بٹ نے ریما کے ساتھ اپنی ویڈیو بنائی۔ویڈیو میں ریما نے نعیمہ بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بال کسی بھی صورت نہ کٹوائیں، کیونکہ یہ عورت کی خوبصورتی ہوتی ہے ۔ریما نے مزید کہا کہ میں بھی اپنے بال کبھی نہیں کٹواتی، صرف ٹرم(trim) کرواتی ہوں۔