کین ڈول بھی مریم نواز کے فیشن سینس کے معترف
لاہور(شوبزیسک )معروف پاکستانی ڈیجیٹل کریئیٹر اور انفلوئنسر کین ڈول بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے فیشن سینس کے معترف ہوگئے اور کہا کہ چاہے کوئی اس سے متفق ہو یا نہ ہو، جس خطے کی وزیراعلیٰ کا فیشن سینس اتنا شاندار ہو، وہاں ترقی آنا فطری بات ہے ۔
ویلنٹینو گراوانی بیگ کو لباس کیساتھ جس انداز میں کیری کیا گیا، وہ قابلِ تعریف تھا، مجموعی طور پر مریم نواز کا انداز سادہ، کلاسک اور پُر وقار تھا۔ انہوں نے دلہے جُنید صفدر کے لباس کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شیروانی نہایت نفیس اور باوقار تھی ۔