’’دی لائن کنگ ‘‘ کے خالق راجر ایلرز 76 برس کی عمر میں چل بسے

’’دی لائن کنگ ‘‘ کے خالق راجر ایلرز 76 برس کی عمر میں چل بسے

لاس اینجلس(شوبزڈیسک )ڈزنی کے نامور مصنف، ہدایتکار اور شہرۂ آفاق اینیمیٹڈ فلم ‘دی لائن کنگ’ کے خالق راجر ایلرز 76 برس کی عمر میں چل بسے ۔

ان کی موت سے ڈزنی اینیمیشن کے اُس سنہری دور کا ایک اہم باب ختم ہو گیا، جس نے دنیا بھر میں بچوں اور بڑوں کی یادوں اور پاپ کلچر کو تشکیل دیا۔راجر ایلرز کی موت کی تصدیق معروف ویژول ایفیکٹس سپروائزر، قریبی دوست ڈیو بوسرٹ نے فیس بک پر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں