بیٹی کے حوالہ سے مجھ پر حالات سخت کر دئیے گئے :شمعون
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار، ہدایتکار اور مصنف شمعون عباسی نے اپنی بیٹی و اداکارہ عنزیلہ عباسی سے اختلافات پر خاموشی توڑ دی۔
شمعون عباسی نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ ایک وقت کے بعد میں نے محسوس کیا کہ ہمارے درمیان فاصلہ آنا شروع ہوگیا ہے ، نہ سالگرہ کی مبارکباد، نہ نئے سال پر پیغام، کوئی جواب نہیں آتا تھا، خاص طور پر ایک ایسے بچے کی طرف سے جس کے پاس ہر وقت موبائل ہوتا ہے ۔ مالی معاملات کی بات کریں تو کیا مجھے ہر خرچ کے بل دکھانے کی ضرورت ہے ؟ شاید ہم کچھ مواقع پر دوستوں کی طرح بات کرسکتے تھے ، مگر دوسری طرف سے حالات میرے لیے اتنے سخت کر دئیے گئے کہ ان کی زندگی میں داخل ہونا میرے لیے بہت مشکل ہو گیا۔ یاد رہے اس سے قبل احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں عنزیلہ نے والد شمعون عباسی کو اپنی زندگی کا ولن قرار دیا تھا۔