سانحہ گل پلازہ،مشی خان بے حس سول سوسائٹی پر برہم

 سانحہ گل پلازہ،مشی خان بے حس سول سوسائٹی پر برہم

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و میزبان مشی خان نے سانحہ گل پلازہ کے بعد غیر حساس رویہ اختیار کرنے پر سول سوسائٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے کہا کہ کراچی میں آگ لگنے کا واقعہ 17 جنوری کو پیش آیا، مگر 18 جنوری کو طے شدہ تقریبات منسوخ نہیں کی گئیں۔ کراچی میں ایک چیریٹی برنچ اپنے شیڈول کے مطابق ہوا۔ خالق دینا ہال میں ایک بڑے ڈیزائنر کا فیشن شو ہوا، جو گل پلازا سے چند منٹ کی دوری پر ہے ۔ اس کے فورا بعد سکن کیئر لانچ کی تقریب بھی منعقد کی گئی ۔مشی خان نے کہا کہ ایک طرف لوگ سانحے میں پھنسے ہوئے تھے اور دوسری طرف تقریبات سے لطف اندوز ہوا جا رہا تھا، ایسی بے حس اور افسوسناک سوچ رکھنے والے لوگوں پر شرم آنی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں