سہیل خان سے علیحدگی پر سیما سجدیہہ کی لب کشائی

سہیل خان سے علیحدگی پر سیما سجدیہہ کی لب کشائی

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکار سہیل خان سے اپنی شادی ختم ہونے کے کئی برسوں بعد سیما سجدیہہ نے علیحدگی کی اصل وجوہات پر پہلی بار کھل کر بات کی اور بتایا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی کس طرح بدل گئی۔

سابق جوڑے نے 1998ء میں شادی کی اور 2022ء میں راہیں جدا کر لیں، ان کے 2 بیٹے نیروان اور یوہان ہیں، ایک انٹرویو میں سیما نے ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے کہا کہ جب ہماری شادی ہوئی تو ہم دونوں بہت چھوٹے تھے ، میں صرف 22 سال کی تھی، جیسے جیسے ہم بڑے ہوئے ، مختلف سمتوں میں آگے بڑھتے گئے ، ہمارے خیالات بدل گئے ، آخرکار ہمیں احساس ہوا کہ ہم میاں بیوی سے زیادہ اچھے دوست ہیں۔ علیحدگی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں بلکہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا گیا، کوئی بھی عورت طلاق کا خواب نہیں دیکھتی اور نہ ہی اسے خود پر مسلط کرتی ہے ، میں ڈپریشن میں چلی گئی تھی اور یقیناً میرے بچے بھی متاثر ہوئے ہوں گے ، ہمیں اس نتیجے تک پہنچنے میں کئی سال لگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں