اے آر رحمان کو کم کام ملنے کی وجہ انکی عمر ہو سکتی :وحیدہ رحمان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر ترین اداکارہ وحیدہ رحمان نے کہا کہ موسیقار اے آر رحمان کو کم کام ملنے کی وجہ مذہب نہیں بلکہ ان کی عمر ہو سکتی ہے ۔
یاد رہے کہ اے آر رحمان کی عمر صرف 59 برس ہے ۔ 87 سالہ لیجنڈری اداکارہ نے یہ بات بالی ووڈ میں مذہبی تعصب سے متعلق اے آر رحمان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ وحیدہ رحمان نے کہا کہ میں تو اس عمر میں کسی بھی چیز یا کسی بھی شخص کے جھنجھٹ میں نہیں پڑنا چاہتی، سکون سے رہیں، یہ ہمارا ملک ہے ، بس خوش رہیں، میں تو یہی کہہ سکتی ہوں۔