میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم ایلیزسے پہلے ہی پٹ گئی
نیویارک (آئی این پی)امریکا کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم امریکا اور برطانیہ کے باکس آفس پر آنے سے پہلے ہی بری طرح پٹ گئی۔
75 ملین ڈالر کی لاگت سے بنائی گئی دستاویزی فلم آج ریلیز کی جارہی ہے مگر نیویارک اور لندن کے اکثر سینما گھروں میں ریلیز کے روز کا لوگوں نے ایک بھی ٹکٹ نہیں لیا یا اکا دکا سیٹ بک کی ہے ۔ میلانیا سے متعلق دستاویزی فلم کے حقوق لینے کیلئے ایمازون نے 40ملین ڈالر خرچ کئے ہیں۔مڈٹرم الیکشن سے پہلے یہ دستاویزی فلم ناکام ہونا ٹرمپ کیلئے نیک شگون نہیں۔