وفات کے بعد ریلیز ہونیوالا گانا ریکارڈ کرلیا:جیکی چین کا انکشاف
بیجنگ(شوبزڈیسک )عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکار جیکی چین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا گانا تیار کرلیا ہے جسے ان کے انتقال کے بعد منظرِ عام پر لایا جائے گا۔۔۔
بیجنگ میں اپنی نئی ڈرامہ فلم Unexpected Family کے پریمیئر کے موقع پر انہوں نے اس گانے کو دنیا کے لیے اپنا آخری پیغام قراردیتے ہوئے کہاکہ حالیہ برسوں میں قریبی دوستوں اور عزیزوں کی وفات نے انہیں زندگی پر نئے انداز سے غور کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔