’’میرا لیاری ‘‘ فلم علاقے کے مثبت چہرہ اجاگر کریگی :شرجیل میمن
کراچی (شوبزڈیسک )صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے ‘‘میرا لیاری" فلم کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں لیاری کے اصل چہرے کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس کی ریلیز کا فیصلہ متعلقہ بورڈ کرے گا۔
کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر اور وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی فلم سکول کورنگی کاز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا کی تیار کردہ فلموں کی اسکریننگ دیکھی اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں سے گفتگو کی۔