والد سے ملنے کی کبھی خواہش نہیں ہوئی:اداکارہ تبو

والد سے ملنے کی کبھی خواہش نہیں ہوئی:اداکارہ تبو

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ تبو نے اپنے والد کا سرنیم ہاشمی استعمال نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ ایک نٹرویو میں تبو نے حیدرآباد میں اپنی پرورش کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ والدین کی طلاق کے بعد وہ نانا نانی کے ساتھ رہتی تھیں۔

تبو نے بتایا کہ انہوں نے کبھی اپنے والد کا سرنیم ہاشمی استعمال کرنے کی ضرورت کیوں محسوس نہیں کی۔ والد کے ساتھ فاصلے پر کھل کر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ان کی کوئی یاد نہیں ۔ میری بہن کبھی کبھار ان سے ملی ہے ، لیکن مجھے کبھی ان سے ملنے کی خواہش نہیں ہوئی۔ مجھے ان کے بارے میں جاننے کا تجسس نہیں ہے ۔ میں جیسی ہوں اور جس طرح پلی بڑھی ہوں، اسی میں خوش ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں