خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید رشتۂ ازدواج میں منسلک
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ان کی شادی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔
جن میں انہیں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنی شادی کی خوشیاں مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔شادی کی تقریبات میں رنگ، موسیقی اور گلیمر کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا، جہاں شوبز سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے بھرپور شرکت کی۔ شادی میں وجاہت رؤف فیملی، کبریٰ خان، حمزہ سہیل، ضرار خان سمیت دیگر نامور شخصیات کو خوشیاں مناتے دیکھا گیا۔