بسنت محض پتنگ بازی نہیں مکمل ثقافتی تہوار :میگھا

بسنت محض پتنگ بازی نہیں مکمل ثقافتی تہوار :میگھا

لاہور (اے پی پی) اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ بسنت پنجاب کی قدیم ثقافت، رنگوں اور خوشیوں کی خوبصورت علامت ہے جو لوگوں کو باہم جوڑنے اور زندگی میں خوشگوار لمحات پیدا کرنے کا ذریعہ بنتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بسنت محض پتنگ بازی تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک مکمل ثقافتی تہوار ہے جس میں روایات، موسیقی، خاندانی میل جول شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں بسنت کے دنوں میں ایک خاص جوش و خروش دیکھنے کو ملتا ہے جو اس تہوار کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے ،بسنت کے موقع پر شہر کی فضا رنگ برنگی پتنگوں، زرد لباس اور روایتی پکوانوں سے مزید حسین ہو جاتی ہے لیکن پتنگ بازی کے دوران قانون و حفاظتی ضابطوں پر مکمل عمل درآمد ناگزیر ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں