اریجیت سنگھ کی ریٹائرمنٹ اعلان کے ایک ہفتے بعد پرفارمنس
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کے نامور گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک گانے سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ایک ہفتے بعد ہی کولکتہ میں انوشکا شنکر کے ساتھ پرفارم کیا۔
پلے بیک گانے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کے بعد پہلی بار پرفارمنس کے دوران گلوکار نے اعتراف کیا کہ وہ کافی نروس تھے ، لیکن شائقین کی جانب سے تالیوں کے ذریعے حوصلہ افزائی نے انہیں فوراً پرسکون کر دیا۔ ارِیجیت سنگھ نے سیتار کی ماہر انوشکا شنکر اور پرکشنسٹ بیکرام گھوش کے ساتھ مل کر یادگار 20 منٹ کی پرفارمنس دی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔