ماریہ بی کو کپڑوں کی‘کائٹ تھیم کلیکشن’ لانچ کرنے پر تنقید کا سامنا
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کو بچوں کے لیے کپڑوں کی‘کائٹ تھیم کلیکشن’ لانچ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ماریہ بی نے بسنت کی تقریبات کا آغاز ہونے پر انسٹا گرام سٹوری پر یہ اعلان بھی کیا تھا کہ میں بسنت نہیں منا رہی ہوں، ابھی جشن منانے کے لیے کچھ نہیں ہے بلکہ ماتم کرنے کے لیے بہت کچھ ہے ، ہم اپنی انسانیت اور دیانت کھو چکے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ منافقت ہے ، بسنت نہیں منائیں گی لیکن بسنت کلیکشن لانچ کر رہی ہیں۔