میں نے سہیل احمد کو اداکاری کے شعبے میں متعارف کرایا:منور سعید
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار منور سعید نے ایک پروگرام میں کہا کہ اداکار اور کامیڈین سہیل احمد کو مرکزی دھارے کے میڈیا میں متعارف کرانے میں میرا اہم کردار رہا ہے ۔اداکار کے مطابق سہیل احمد اداکاری کے شعبے میں آنا چاہتے تھے۔
ہم دونوں کی مرحوم اداکار اسد بخاری سے دوستی تھی، سہیل احمد اسی حوالے سے میرے پاس آئے اور اداکاری کا موقع مانگا۔منور سعید کا کہنا ہے کہ میں نے سہیل احمد کو متعارف کروایا اور اس کے بعد ان کی کامیابی کی داستان سب کے سامنے ہے ۔