میزبان و گلوکارہ عکاشہ گل زندگی کی مشکلات بیان کرتے آبدیدہ
لاہور(شوبز ڈیسک)میزبان و گلوکارہ عکاشہ گل اپنی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔
حال ہی میں عکاشہ گل نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، گلوکارہ نے بتایا کہ میں نے غربت دیکھی ہے، ہم ایک بہت چھوٹے سے کچے گھر میں رہتے تھے ، جو عارضی طور پر بنایا گیا تھا، اس کی چھت اور بنیاد بھی مٹی کی تھیں جو بار بار خراب ہو جاتی تھیں، جس کی وجہ سے ہمیں اسے بار بار مرمت کرنا پڑتا تھا۔ تاہم برسوں کی جدوجہد کے بعد میں نے اب وہاں ایک بہت چھوٹا پکا گھر بنا لیا ہے۔