حقیقی محبت صرف ایک بار ہی ہوتی ہے : عاصم اظہر

حقیقی محبت صرف ایک بار ہی ہوتی ہے : عاصم اظہر

کراچی (این این آئی) گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ اب سمجھ آیا پیار ایک ہی دفعہ ہوتا ہے۔

ایک تقریب میں خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ پہلے میں سمجھتا تھا پیار بار بار ہو سکتا ہے مگر اب سمجھ آیا ہے کہ ایک ہی دفعہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انسان کو زندگی میں کئی بار لگاؤ محسوس ہو سکتا ہے لیکن حقیقی محبت صرف ایک بار ہی ہوتی ہے ۔گفتگو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس سے صارفین میں گلوکار کی نجی زندگی کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں