بالی ووڈ خانز کیساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا، رانی مکھرجی نے بتا دیا

بالی ووڈ خانز کیساتھ کام کا تجربہ  کیسا رہا، رانی مکھرجی نے بتا دیا

ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کے تجربات سے پردہ اٹھایا ہے۔

اداکارہ نے شاہ رخ خان کے بارے میں کہا کہ وہ ہر کردار میں بے پناہ توانائی لے کر آتے ہیں اور اپنی خواتین ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ احترام اور خیال کا برتاؤ کرتے ہیں۔ عامر خان ہر شاٹ کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں صرف کرتے ہیں اور ہمیشہ بہترین دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ سلمان اپنے مخصوص انداز اور اعتماد کے ساتھ سیٹ پر آتے ہیں، وہ بظاہر بہت بے فکری کا انداز اپناتے ہیں لیکن درحقیقت اپنے فن پر بہت محنت کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں