راکھی کی جیا بچن پر تنقید، امیتابھ کو ریکھا سے شادی کا مشورہ
ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کی متنازعہ و بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے جیا بچن پر تنقید کرتے ہوئے امیتابھ بچن کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں راکھی ساونت نے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کو مشورہ دیں گی کہ وہ اداکارہ ریکھا سے دوسری شادی کرلیں، کیونکہ آج کل دو شادیوں کا رجحان چل رہا ہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ امیتابھ بچن نے جیا بچن کا انتخاب کیوں کیا اور ریکھا کو کیوں نہیں چنا؟۔ انہوں نے جیا بچن کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتنی دولت مند ہونے کے باوجود وہ اچھے کپڑے نہیں پہنتیں، جیا بچن کو بالوں میں رنگ لگوانے اور چہرے پر بوٹاکس کروانا چاہئے۔