سیف علی خان کا 47 ہزار ڈالر کا روبی ڈائمنڈ عوامی توجہ کا مرکز
ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا روبی ڈائمنڈ بروچ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
سیف علی خان ممبئی میں اہلیہ کرینہ کپور کیساتھ ویلنٹائن ڈے سے پہلے ٹفنی اینڈ کمپنی کی ایک بوتیک پر گئے، تاہم جب باہر آئے تو ان کے کوٹ پر خوبصورت بروچ لگا ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کے بروچ کی قیمت 47 ہزار ڈالرز ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرندے کے ڈیزائن والے بروچ کو سونے اور پلاٹینیئم سے تیار کیا گیا ہے جس میں71 گول ڈائمنڈز، آنکھ کی شکل کا ایک روبی اور کشن کے سائز کا سیٹرین شامل ہے۔