میرے نزدیک کراچی پاکستان کا سب سے اچھا شہر:علی رحمان
کراچی(این این آئی)اداکار علی رحمان نے کراچی کو پاکستان کا سب سے اچھا شہر قرار دیا ہے۔ ایک پروگرام میں شرکت کے موقع پراداکار نے کہا کہ میرے نزدیک کراچی پاکستان کا سب سے اچھا شہر ہے۔
ڈراموں سے متعلق سوال پر علی رحمان نے کہا کہ ہمارے ڈرامے بہت اچھے ہوتے ہیں جسے لوگ انجوائے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد زیادہ ہے اور فیس بک پر کم ہے کیونکہ ویوورز شپ اب تبدیل ہوچکی ہے ۔ اداکار نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ چپ چاپ رہتا ہوں لیکن بورنگ بالکل بھی نہیں ہوں۔