چیک باؤنس کیس، راجپال نے آدھی رقم ادا کردی،وکیل کا دعویٰ
ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کے قانونی نمائندے بھاسکر اپادھیے نے کہا ہے کہ اداکار کے مالی دیوالیہ پن کے مقدمے میں واجب الادا رقم کا نصف ادا کر دیا گیا ہے ۔ اداکار کے منیجر نے کہا کہ وہ جیل میں راجپال یادیو سے ملاقات کریں گے ،راجپال یادو کو کس نے رقم دی، یہ خاندانی معاملہ ہے ۔
میں خود جیل جاؤں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ یہ کام کس طرح کرنا ہے ۔ اب تک پانچ کروڑ میں سے ڈھائی کروڑ ادا کیے جا چکے ہیں، اب دیکھتے ہیں عدالت پیر کو کیا فیصلہ کرتی ہے ۔