انتہا پسندوں کا دباؤ، منوج کی فلم کا نام بدلنے کا حکم
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے ہندی فلم ‘گھوس خور پنڈت’ (رشوت خور پنڈت) کے نام کو ایک مخصوص برادری کیلئے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے فلم سازوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فلم کو کسی متبادل عنوان کے ساتھ ریلیز کریں۔
عدالتِ عظمیٰ نے جمعرات کو اپنے حکم میں کہا کہ کسی بھی طبقے کو فلم کے عنوان یا مواد کے ذریعے بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔فلم کا اعلان نیٹ فلکس نے رواں ماہ اپنی نیٹ انڈیا آن نیٹ فلکس پر کیا تھا، اور اس کا پہلا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا۔تاہم، ‘گھوس خور’ (یعنی رشوت خور یا بدعنوان) کو ‘پنڈت’ کے ساتھ جوڑنے پر برہمن برادری نے شدید اعتراض کیا اور اسے توہین آمیز قرار دیا۔ فلم کے پروڈیوسر نیرج پانڈے اور ڈائریکٹر ریتیش شاہ کے پتلے جلائے گئے جبکہ اداکار منوج باجپائی اور نیٹ فلکس کے خلاف بھی مظاہرے کیے گئے تھے۔