دوبارہ زندگی ملے تو ہیرو بننا پسند کروں گا:حسن نیازی
کراچی (آئی این پی) اداکار حسن نیازی کا کہنا ہے کہ مجھے منفی کردار ادا کرنا پسند ہیں لیکن اگر بطور فنکار مجھے دوبارہ زندگی ملے تو میں ہیرو بننا پسند کروں گا تاکہ جونیئرز کو وہ بات سکھا سکوں جو وہ نہیں سیکھ رہے۔
ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہمارے پاس سینئرز موجود نہیں ہیں، میں تنقید نہیں کرنا چاہتا، لیکن انہیں اس انداز میں دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ، میں اپنے الفاظ سے کسی کی دل آزاری بھی نہیں چاہتا لیکن جونیئرز کو سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں خود غرض ہو گیا ہوں کیونکہ نئے ہیروز کو سکھانے کا کوئی فائدہ نہیں، رہنمائی وہاں کرنی چاہیے جہاں آپ کی بات سنی اور سمجھی جائے ، اپنی بات ان پر ضائع کرنے کی ضرورت نہیں جو سننا ہی نہیں چاہتے ۔