انیل کپور نے سیاست میں آنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا
ممبئی (این این آئی)2001میں ریلیز ہونے والی سیاسی ڈرامہ فلم نائیک کی ریلیز کے بعد بالی ووڈ اداکار انیل کپور سے مختلف سیاسی جماعتوں نے رابطے کیے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ فلم نائیک کے اثر و رسوخ کی وجہ سے مختلف سیاسی جماعتوں نے ان سے رابطہ کیا اور سیاست میں آنے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے ان تمام آفرز کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا۔ انیل کپور نے کسی جماعت کا نام لیے بغیر بتایا کہ کچھ بات چیت ضرور ہوئی تھی لیکن میں نے اسے ابتدا میں ہی ختم کر دیا تھا، مجھ میں سیاست کو اپنا مکمل وقت دینے کی صلاحیت نہیں۔