اداکارہ ہمانشی کھرانا کو قتل کی دھمکیاں، 10کروڑ بھتہ طلب

اداکارہ ہمانشی کھرانا کو قتل کی دھمکیاں، 10کروڑ بھتہ طلب

ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ ہمانشی کھرانا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، لارنس بشنوئی گینگ نے ان سے 10 کروڑ روپے بھتہ مانگ لیا۔

 اداکارہ نے اپنی شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مبنی ای میلز موصول ہو رہی تھیں۔ ای میل بھیجنے والے نے خود کو ذیشان اختر ظاہر کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے کا مطالبہ دہرایا اور ای میلز کے ساتھ آڈیو پیغامات بھی منسلک کیے ۔موہالی پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں