ہالی ووڈ اداکار ایرک ڈین 53 سال کی عمر میں چل بسے
لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی ووڈ فلم گریز ایناٹمی کے اداکار ایرک ڈین 53 سال کی عمر میں لاعلاج بیماری سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔ ایرک ڈین طویل عرصے سے ایمیوٹروپک لیٹرل سکلروسیس نامی لاعلاج بیماری میں مبتلا تھے ۔
ایرک ڈین کے ترجمان میلیسا بینک نے بتایا کہ ڈین کا انتقال ہو گیا ہے ، بیان میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے قریبی دوستوں، بیوہ ریکبیکا گائے ہارٹ اور اپنی 2 بیٹیوں بلی اور جارجیا کو بطور سوگواران چھوڑ گئے ہیں۔ایرک ڈین کو سب سے زیادہ شہرت فلم گریز ایناٹمی سے ملی تھی۔