10سے زیادہ نیشنل ایوارد جیتنے والے سید نور 76برس کے ہوگئے

10سے زیادہ نیشنل ایوارد جیتنے والے سید نور 76برس کے ہوگئے

اسلام آباد (اے پی پی)فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور مصنف سید نور کی سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی،وہ 76سال کے ہوگئے ہیں ۔ان کا پورا نام سید غلام محی الدین نور ہے اور وہ 21 فروری 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔

 1970 میں اپنے کیر ئیر کے آغاز پر سید نور نے فلم انڈسٹری میں ڈائریکٹر ایس سلیمان کے اسسٹنٹ کے طور پر شمولیت اختیار کی اور1976 میں فلم سوسائٹی گرل کیلئے اپنا پہلا سکرپٹ تحریر کیا ان کی فلم کو سال کی بہترین فلم قرار دیا گیا۔ بحیثیت مصنف سید نور نے اپنے کیریئر میں نیشنل ایوارڈ، نگار ایوارڈ، گریجویٹ ایوارڈ، بولان ایوارڈ اور ایشین ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز حاصل کئے ۔ سید نور کو تقریبا 300 فلمیں لکھنے ، 55 فلموں کی ہدایت کاری اور 10 سے زائد نیشنل ایوارڈز اور دیگر اعزازات کے بعد پاکستان کے اعلی ترین سول اعزاز ستارہ امتیازسے بھی نوازا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں