پلاسٹک سرجری کے 18دن بعد برازیلین انفلوئنسر کی موت
برازیلیا(شوبز ڈیسک)برازیل سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیاس 27 برس کی عمر میں پلاسٹک سرجری کے بعد پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسیں۔
بیانکا ڈیاس حالیہ سرجری کے بعد ساؤ پاؤلو کے قریب اپنے اہلِ خانہ کے گھر میں صحت یاب ہو رہی تھیں کہ اچانک انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ انہیں پلمونری ایمبولزم ہوا ہے ، انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز انہیں بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے ۔