47 سال بعد رجنی کانت اور کمل ہاسن پردۂ سکرین پر ایک ساتھ

47 سال بعد رجنی کانت اور کمل ہاسن پردۂ سکرین پر ایک ساتھ

ممبئی(شوبز ڈیسک)مداحوں کا طویل انتظار ختم ہوا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے دو سپر سٹارز لیجنڈری رجنی کانت اور کمل ہاسن 47سال بعد ایک ہی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

فلم پروڈکشن ہاؤس ریڈ جائنٹ موویز بنانے جا رہی ہے اور ہدایت کار نیلسن دلیپ کمار ہیں جو اس وقت رجنی کانت کیساتھ جیلر 2 پر بھی کام کر رہے ہیں۔فلم کا نام اب تک فائنل نہیں ہوا ہے تاہم اسے ایک عارضی عنوان دونوں سپر سٹارز کے ناموں کے پہلے پہلے حروف کو ملا کر KHxRK دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں