کسی اداکار یا شوبز شخصیت سے شادی نہیں کرونگی:ریشم
لاہور (آئی این پی) سینئر اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی کسی اداکار یا شوبز شخصیت سے شادی نہیں کریں گی کیونکہ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں۔
ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ آج کے دور میں میاں بیوی میں برداشت ختم ہوگئی ہے ، اسی وجہ سے طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، یہ رشتہ برداشت سے ہی چلتا ہے ، کہیں پر بیوی کو برداشت کرنا چاہیے اور کہیں پر شوہر کو بھی برداشت کرنا چاہیے ،ہمارے مذہب میں میاں بیوی کے رشتے کو بہت اہمیت حاصل ہے اور اسلام میں کامیاب شادی کے طریقے بھی بتائے گئے ہیں، اگر میاں بیوی ان طریقوں کو اپناکر زندگی گزاریں گے تو یقینا ان کا رشتہ مضبوط اور کامیاب ہوگا۔